سرگودھا کے گائوں کوٹ راجہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پولیو ٹیم پر حملہ کر کے تشدد کے الزام میں میاں بیوی سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 24 جنوری 2019 13:59

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) سرگودھا کے گائوں کوٹ راجہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پولیو ٹیم پر حملہ کر کے تشدد کے الزام میں میاں بیوی سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جہنوں نیحملہ کرکے ٹیم کو کمرے میں بند کیآ زرائع کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز حفظہ فاطمہ اور نصرت بی بی علاقہ میں تین روزہ پولیو مہم میں کوٹ راجہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے دینے کی ڈیوٹی کر رہی تھیں کہ ملزمان شمشیر ، خان مہرہ نے بیوی اور ساتھیوں کے ہمراہ ٹیم کی طرف سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا جس قانونی کارروائی کی دھمکی پر ملزمان ٹیم کی لیڈی ہیلتھ ورکرزحفیط فاطمہ اور نصرت بی بی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کپڑے پھاڑ دیئے اور حبس بجا میں رکھ دو گھنٹے تک کمرے میں بند کئے رکھا محکمہ صحت نے موقع پر پہنچ کر محبوس عملہ کو چھڑ وایا اور پولیس نے حفظہ فاطمہ کی رپورٹ پر میاں بیوی سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ سکیورٹی فراہم نہ کرنے پر کوٹمومن میں پولیو مہم میں تعینات عملہ نے علاقہ میں کام بند کر دیا۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ 21 جنوری سے آغاز پذیر پولیو مہم کی سکیورٹی کے لئے پولیس حکام نے 23 جنوری سے اہلکار تعینات نہیں جو ابھی تک نظر بھی نہیں آ رہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں