احتجا ج اور دھرنے مسائل کا حل نہیں،حاجی عتیق الرحمن

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:42

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) مولانا فضل الرحمن کو ایسے موقع پر مارچ نہیں کرنا چاہیئے جب دشمن سروں پر سوار ہے اور وہ پاکستان کا امن خراب کرنے کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے اس لئے مولانا فضل الرحمن ملکی حالات کے پیش نظر اپنے مارچ کو ملتوی کریں ،ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران گولچوک کے راہنما حاجی عتیق الرحمن نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احتجا ج اور دھرنے کسی مسئلے کا حل نہیں تمام مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہیے کچھ لوگ جان بوجھ کر جلتی پر تیل کا کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ہمیں ایسے لوگوں کو پہچاننا ہوگا حاجی عتیق الرحمن نے کہا کہ احتجاج ہر پاکستانی کا حق ہے مگر احتجاج کیلئے موجودہ وقت کسی طرح بھی ملک کے حق میں بہتر نہیں حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کررہی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں