سوشل میڈیا پر ہونیوالی محبت 4 بچوں کی ماں کو قصور سے سرگودھا لے آئی

نوجوان کورٹ میرج کا جھانسہ دے کر محبوبہ سے نقدی و زیورات لے اڑا

پیر 16 دسمبر 2019 12:54

سوشل میڈیا پر ہونیوالی محبت 4 بچوں کی ماں کو قصور سے سرگودھا لے آئی
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2019ء) سوشل میڈیا پر ہونیوالی محبت 4 بچوں کی ماں کو قصور سے سرگودھا لے آئی جہاں نوجوان کورٹ میرج کا جھانسہ دے کر محبوبہ سے نقدی و زیورات لے اڑا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق شوہر اور بچوں سے بیووفائی کرکے سوشل میڈیا کی دوستی سے محبت میں گرفتار ہو کر مکہ ٹائون قصور کی چار بچوں کی ماں بشریٰ عرفان سرگودھا کے محلہ عبداللہ کالونی کے نوجوان موسیٰ کے پاس پہنچ گئی جو کورٹ میرج شادی کا جھانسہ دے کر ضلع کچہری لایا اور خاتون سے بھاری رقم اور زیورات لے کر رفو چکر ہو گیا۔نوجوان سے محبت میں گرفتار ہو کر شادی کے جھانسہ میں شوہر اور بچوں کا چھوڑ کر قصور سے سرگودھا آنے والی خاتون محبوب سے لٹ کر ضلع کچہری میں تماشہ بن گئی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں