سول ہسپتال بھلوال میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین فراہم کردی گئی

اتوار 21 اکتوبر 2018 15:20

سرگودھا۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) سول ہسپتال بھلوال میں بابو ڈیجیٹل ایکسرے مشین فراہم کردی ہے جبکہ پولیس اور عوام کیلئے تھانہ بھلوال میں بابو پانی سکیم کے تحت مِنرل واٹر پلانٹ نصب کروا دیا ہے جس سے پولیس اہلکار اور سائلین مختلف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا انہوں نے کہا کہ میرا مقصد صرف اور صرف انسانیت کی خدمت ہے اور اس کیلئے جو کچھ کرسکا کرونگا ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جبکہ ہسپتال میں مریضوں کے ایکسرا کیلئے مشین نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مہنگے داموں ایکسرے کروانے پڑتے تھے اس لئے سول ہسپتال بھلوال میں ایکسرے مشین فراہم کردی ہے جس سے یقیناً بہتری آئیگی جبکہ تھانے میں پینے کے پانی کی فراہمی سے لوگوں کو صاف پانی میسر آئیگا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں