شوگر جیسے موذی مرض کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے، مقررین

بدھ 14 نومبر 2018 19:48

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے ، شہری اس مرض پر احتیاطی تدابیر اختیار کرکے قابو پاسکتے ہیں، شوگر ایسی بیماری ہے جو انسان کو اندر ہی اندر کھوکھلا کردیتی ہے بظاہر انسان صحتمند نظر آتا ہے مگر شوگر سے کمزوری کے باعث مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے، ان خیالات کا اظہار پی ایم اے سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ اور ڈاکٹر محمد خلیل رانا نے ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں ڈاکٹرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ شوگر کی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طور پر معالج سے رابطہ کرنا چاہئے جبکہ شوگر کے مریض کو اگر کوئی زخم آجائے تو اسے معمولی نہ سمجھیں اس کا فوری علاج کروایا جائے، جبکہ شوگر کے مریضوں کو واک زیادہ سے زیادہ کرنی چاہئے ، صبح کے اوقات میں ہلکی پھلکی ورزش، میٹھی اشیاء سے پرہیز، ڈاکٹری ہدایات پر عملدرآمد سے اس موذی مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں