سرگودھا ریجن میں لینڈ ریونیو، سٹیمپ ڈیوٹی ، ایگریکلچر انکم ٹیکس اور واٹر ریٹ کی وصولیوں کا مجموعی ہدف 3ارب88کروڑ70 سے زائد مقرر

ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیو پنجاب رانا گلزار احمد کی جانب سے گزشتہ روز جاری نوٹیفکیشن کر دیا

منگل 20 نومبر 2018 23:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) بورڈ آف ریونیو پنجاب نے سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع میں لینڈ ریونیو، سٹیمپ ڈیوٹی ، ایگریکلچر انکم ٹیکس اور واٹر ریٹ کی وصولیوں کا مجموعی ہدف 3ارب88کروڑ70لاکھ26ہزار روپے مقرر کیا ہے ، جو رواں مالی سال2018-19 کے بقایا مہینوں میں وصول کئے جائیں گے ،ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیو پنجاب رانا گلزار احمد کی جانب سے گزشتہ روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سرگودھا کو لینڈ ریونیو 29کروڑ32لاکھ 14ہزار روپے ،سٹیمپ ڈیوٹی 16کروڑ69لاکھ26ہزار روپے ،ایگری کلچر انکم ٹیکس11 کروڑ70لاکھ 59ہزار روپے ،واٹر ریٹ 12کروڑ68لاکھ 48ہزار روپے ،اسی طرح میانوالی میں لینڈ ریونیو 27کروڑ 42لاکھ42ہزار روپے ،سٹیمپ ڈیوٹی 15کروڑ91لاکھ64ہزار روپے ،ایگری کلچر انکم ٹیکس1کروڑ80لاکھ 2ہزار روپے،واٹر ریٹ 3کروڑ4لاکھ96ہزار روپے ،ضلع بھکر میں لینڈ ریونیو 37کروڑ80لاکھ5ہزار روپے ،سٹیمپ ڈیوٹی 18کروڑ42لاکھ6ہزار روپے ،ایگری کلچر انکم ٹیکس5کروڑ20لاکھ 54ہزار روپے،واٹر ریٹ 7کروڑ85لاکھ84ہزار روپے ،اور ضلع خوشاب میں لینڈ ریونیو 15کروڑ 93لاکھ89ہزار روپے ،سٹیمپ ڈیوٹی 27کروڑ87لاکھ41ہزار روپے ،ایگری کلچر انکم ٹیکس1کروڑ24لاکھ50ہزار روپے،واٹر ریٹ 5کروڑ52لاکھ46ہزار روپے مقرر ہوا ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز کو سو فیصد وصولیوں کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں