سرگودھا میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران لاکھوں مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا

منگل 15 جنوری 2019 16:58

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) سرگودھا میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہین آباد روڈکے عمران رشید جو کہ سیٹلائٹ ٹائون بلاک اے کے بینک سے رقم نکلوا کر گاڑی میں بیٹھ ہی رہے تھے کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو اور اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔

(جاری ہے)

گلشن عظیم ٹائون کے شاہد محمود کے گھر 4 مسلح ڈاکو داخل ہوئے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بناتے ہوئے 2 لاکھ 15ہزار روپے کے مالیت کے زیورات‘ نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ نصیر پور جلال کے قربان نامی شخص کے گھر چور 2 لاکھ روپے مالیت کی گائے لے گئے ۔54 شمالی سی3 افراد نجی موبائل فون ٹاور سے 4 بیٹریاں چوری کرکے لے گئے۔سیٹلائٹ ٹائون میں واقع ایک ہسپتال کے باہر سے نامعلوم چور بھیرہ کے رہائشی امیر کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے۔پولیس نے متعلقہ تھانون میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں