انسدادِ پولیو مہم جاری، 167 یونین کونسلوں میں 1420 موبائل 198 مستقل اور 81 ٹرانزٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

منگل 23 اپریل 2019 14:53

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ضلع بھر میں انسدادِپولیو مہم جاری ہے جس میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جارہے ہیں ۔ تین روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے چھ لاکھ21 ہزار 477 بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

فوکل پرسن برائے پولیو مہم ڈاکٹر طارق حسن کے مطابق محکمہ صحت ضلع سرگودہا کی 167 یونین کونسلوں میں 1420 موبائل 198 مستقل اور 81 ٹرانزٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔

محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں ‘ لاری اڈوں او رجنرل بس سٹینڈ پر بھی کاؤنٹر بنائیں گے جہاں پر دوسرے شہروں سے آنے و الے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا ر ہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں