سرگودھا،ضلعی انتظامیہ بااثر ٹرانسپورٹرز کے سامنے مکمل طور پر بے بس

ارباب اختیار کے درجنوں احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے سے ایک طر ف ٹرانسپورٹرز کوفائدہ ہے وہاں انسانی جانوں سے بے دریغ کھیلنے والوں کو کھلی چھٹی دے کر افسران جرم میں شراکت داری کے مرتکب ہو رہے ہیں،

پیر 20 مئی 2019 23:02

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) ضلعی انتظامیہ بااثر ٹرانسپورٹرز کے سامنے مکمل طور پر بے بس ہو چکی ہے،ارباب اختیار کے درجنوں احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے سے ایک طر ف ٹرانسپورٹرز کوفائدہ ہے وہاں انسانی جانوں سے بے دریغ کھیلنے والوں کو کھلی چھٹی دے کر افسران جرم میں شراکت داری کے مرتکب ہو رہے ہیں، حکومت نے شور اور دھویں سے ماحول کو پہنچنے والے نقصان کے سد باب کیلئے محکمہ ماحولیات کو ایسی گاڑیاں تھانوں میں بند کروانے کا حکم دیا جس پر عملدرآمد شروع ہی نہیں ہو سکا جبکہ انہی خراب اور کھٹکارا گاڑیوں کو درست قرار دے کر سڑکوں پر گھومنے کے لائسنس بدستور جاری کئے جا رہے ہیں یہی نہیں ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث شہر سے تا حال ٹو سٹروک رکشائوں تک کا خاتمہ بھی نہ کیا جا سکا‘ جبکہ دوسری طرف طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دھویں سے متاثر ہونے والے افراد تیزی سے آنکھوں‘ جلد اور سانس کی بیماریوں میں مبتلاء ہو رہے ہیں‘اور بڑھتی ہوئی شرح تشویشناک ہے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں