ضلع بھکر میں گرینڈ سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ برآمد کرتے ہوئے اشتہاری مجرمان کوگرفتار کر لیا گیا

بدھ 22 مئی 2019 20:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) سرگودھا ریجن کے علاقہ ضلع بھکر میں گرینڈ سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ برآمد کرتے ہوئے اشتہاری مجرمان کوگرفتار کر لیا گیا۔زرائع کے مطابق ضلع کے تمام تھانوں نے گرینڈ سر چ آپریشن کیا۔جس میں مشکوک افراد اور مختلف جگہوں کی جانچ پڑتال و چھان بین کے علاوہ ناکے لگا کر مسافروں اور گاڑیوں کی کیا جاتا رہا۔

گزشتہ شب گرینڈ سر چ آپریشن میں تمام ایس ایچ اوز کی طرف سے چیکنگ و تصدیق کا عمل جاری رہا۔ اس دوران تھانہ بہل پولیس ٹیم نے میرو ولد محمد نواز قوم بھاکری بلوچ سکنہ سوہلانوالہ، بہل سے رائفل 8mm مع 8 کارتوس اور مسمی حامد علی ولد امان اللہ قوم چانڈیہ بلوچ سکنہ بستی چانڈیہ موضع ڈھانڈلہ سے بندوق بارہ بور مع 3 کارتوس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک مجرم اشتہاری ملک اطہر ولد اللہ بخش ڈھول اور ایک عدالتی مفرور قیصر عباس ولد بشیر احمد کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن میں 21 افراد کی بذریعہ بائیو میٹرک ویری فیکشن سسٹم تصدیق عمل میں لائی گئی۔تھانہ صدر دریا خان پولیس تیم نے عارف حسین ولد محمد حسین سے بندوق بارہ بور ڈبل بیر ل مع 2 کارتوس، مسعود ولد حاجی اللہ بخش سے رائفل 7mm مع 3 کارتوس اور محمد شیر ولد عالمشیرسے پسٹل تیس بور مع ایک کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمات درج کرلئے۔ جبکہ چھان بین کے 2 مجرمان اشتہاری عطاء اللہ اور خوشی محمد کو بھی گرفتار کرلیا۔علاوہ ازیں جملہ پولیس افسرن کی طرف سے ناکہ جات اور چیک پوسٹس پر متعدد افراد کی بائیو میٹرک ویری فیکشن سسٹم کی مدد سے تصدیق عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں