ڈرگ ایکٹ پر عمل درآمد نہ کرنے والے میڈیکل سٹوروں اور ہسپتالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، بلال فیروز

جمعرات 23 مئی 2019 15:43

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز نے کہا ہے کہ ڈرگ ایکٹ پر عمل درآمد نہ کرنے والے میڈیکل سٹوروں اور ہسپتالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر راؤ سلیمان زاہد ، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ اور ضلع بھر کے ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں غیر رجسٹرڈ اور زائد المعیادادویات فروخت کرنے والوں کے مقدمات پیش کئے گئے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ و ہ عطائیت کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔انہوں نے خاندانی حکیموں او رحجام پر بھی نظر رکھنے کی ہد ایت کی تاکہ متعدی امراض کو کنٹرول کیاجاسکے ۔انہوں نے خاندانی اور غیر مستند حکیموں کو معاشرے میں بڑھتی ہوئی عطائیت کا سبب قرار دیا ۔انہوں نے کہاکہ ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور انہیں پابند سلاسل بنایا جائے۔ انہوں نے اجلاس میں پیش کئے گئے بیشتر مقد مات کو ڈرگ کورٹ میں بھجوانے کاحکم دیا تاکہ ان عطائیوں اور غیر قانونی دھندے میں ملوث افراد کو قرار واقع سزا دی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں