سرگودھا:حساس ادارے کی سکیورٹی آڈٹ رپورٹ میںعید الفطر کی آمد اور سکولوں میں چھٹیوں کے پیش نظر سرگودھا ریجن کے تمام ریلوے اسٹیشنز کے موجودہ حفاظتی انتظامات

غیر تسلی بخش قرار دے دی

ہفتہ 25 مئی 2019 22:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) حساس ادارے کی سکیورٹی آڈٹ رپورٹ میںعید الفطر کی آمد اور سکولوں میں چھٹیوں کے پیش نظر سرگودھا ریجن کے تمام ریلوے اسٹیشنز کے موجودہ حفاظتی انتظامات غیر تسلی بخش قرار دے کر خامیوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ بہتری کیلئے سفارشات وزارت داخلہ کو ارسال کرتے ہوئے آگاہ کیاگیا کہ لوگوں اور سامان کی چیکنگ بابت مناسب اقدامات نہ اٹھائے جانے کے ساتھ ساتھ دیگر سکیورٹی نقائص کی وجہ سے سماج و ملک دشمن عناصر کی آمدورفت اور ممکنہ تخریب کاری روکنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں،جس پر وزارت داخلہ پنجاب نے سرگودھا اور میانوالی کی سول ایڈمنسٹریشن ،پولیس اور ریلوے کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق ریلوے اسٹیشنوں پر واک تھرو گیٹ،مستقل کنٹرول روم کے قیام، بیرئیرز و سرچ ٹاورز کی تعمیر ،خار دار تاروں کی تنصیب ،مسلح سکیورٹی گاڑڈز کی کمی کو پوراکر کے رپورٹ ارسال کرنے کا کہا گیا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں