سرگودھا،محکمہ سوشل ویلفیئرکے زیر اہتمام ادارہ کاشانہ اور دارالفلاح میں مقیم بچوں اور خواتین کے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ہفتہ 14 ستمبر 2019 13:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2019ء) محکمہ سوشل ویلفیئر سرگودھا کے زیر ِاہتمام ادارہ کاشانہ اور دارالفلاح میں مقیم بچوں اور خواتین کے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پرڈاکٹر سعدیہ جمیل، ڈاکٹر صائمہ، اور ڈاکٹر رجب ریاض نے ادارہ کاشانہ میں مقیم بچیوں اور ادارہ دارالفلاح کی خواتین کا مکمل چیک اپ کیا اور انہیں ادویات فراہم کیں، کیمپ میں شریک بچوں اور خواتین کو حفظانِ صحت کے اصولوں بارے بریفنگ دی گئی۔

ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال افتخار احمد چیمہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال ناصر محمود چیمہ نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صحت مند زندگی اللہ کی بڑی نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

میڈیکل کیمپ میں ادارہ کاشانہ کی سپرٹنڈنٹ مس رضوانہ کوثر اور سپرٹنڈنٹ ادارہ دارالفلاح مسز شاکرہ نورین نے اپنی نگرانی میں تمام بچوں اور خواتین کا چیک اپ کرایا۔

سربراہان ِادارہ نے کہا کہ ایسے کیمپ کا انعقاد جاری رہنا چاہیے تا کہ ان اداروں میں مقیم افراد کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم ہو سکیں اور بیماریوں سے بچ سکیں ۔اس کیمپ کے انعقاد پر مس رضوانہ کوثر اور مسز شاکر نورین نے سوشل ویلفیئر اورڈاکٹرز کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی اس کوشش کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں