منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ، تین کلو گرام سے زائد چرس، شراب وناجائزاسلحہ برآمد

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:39

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی،13ملزمان سے تین کلو گرام سے زائد چرس، شراب وناجائزاسلحہ برآمد ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس نے شان علی سکنہ بستی اسلام آباد سے چرس1248گرام، عامر شہزاد سکنہ میانہ گوندل سے شراب30بوتل، تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس نے طیب سکنہ پنڈی بھٹیاں سے چرس500گرام، عدیل سکنہ 29جنوبی سے چرس430گرام، داؤد احمد سکنہ 88جنوبی سے شراب10بوتل، تھانہ عطاء شہید پولیس نے رضوان سکنہ لاری اڈا سے چرس500گرام، عبدالجبار سکنہ 114جنوبی سے رائفل8ایم ایم، حق نواز سکنہ 103جنوبی سے رائفل7ایم ایم ، تھانہ پھلروان پولیس نے اشفاق سکنہ 2شمالی سے چرس360گرام، شکیل سکنہ گجرات سے پسٹل30بور، تھانہ میلہ پولیس نے عشرت اقبال سکنہ بھابڑہ سے رائفل444بور، فضل احمد سکنہ جیسووال سے پسٹل30بوراور تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے ذوالفقار سکنہ جلپانہ سے پسٹل30بور برآمد کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں