کم پٹرول اور زیادہ ریٹ وصول کرنے والے پٹرول پمپوںکے خلاف اینٹی کرپشن کی کارروائی جاری

جمعرات 2 جولائی 2020 17:28

سرگودہا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھاکا عوامی شکایت پرضلع میانوالی میںضلعی انتظامیہ سے مل کرکم پٹرول دینے اور زیادہ ریٹ وصول کرنے والے پٹرول پمپوںکے خلاف اینٹی کرپشن کا ایکشن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن سرگودھا بابر رحمان وڑائچ کو شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ سرگودھا ڈویژن میں پٹرول پمپ مافیا نے اپنے مرضی کے ریٹ مقرر کیے ہوئے ہیں اور مقدار سے کم پٹرول دے رہے ہیں جس پربابر رحمان وڑائچ نے سرگودھا ڈویژن میں اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن کے افسران کو ضلعی انتظامیہ سے مل کرپٹرول پمپ چیک کرنے کا ٹاسک دیا ۔

جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن میانوالی محمد خرم انور نے ضلعی انتظامیہ سے مل کرنور پٹرولیم ٹرک اڈا میانوالی، نیو عیسی خیل پٹرول پمپ سرگودھا روڈ میانوالی، اویس پٹرولیم، سرگودھا روڈ میانوالی، ملا خیل پٹرولیم سرگودھا روڈ میانوالی اور حسن پٹرولیم سرگودھا روڈ گلمیری کی مقداریں اور قیمتیں چیک کیں، جس میں حسن پٹرولیم سرگودھا روڈ گلمیری کا پیمانہ کم تھا ، پیمانہ کم ہونے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میںاس کو سیل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں