کمشنر سرگودھا کا ڈویژن کے چاروں اضلاع سے 139 پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کوحکم

منگل 20 اکتوبر 2020 13:32

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) کمشنر سرگودھا نے ڈویژن کے چاروں اضلاع سے 139 پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کوحکم دیا کہ مہنگائی کی روک تھام اور عوام کو اشیائ ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جس میں زیرو کارکر دگی پر مجسٹریٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔زرائع کے مطابق کمشنر ڈآکٹر فرح مسعود نے چاروں اضلاع سرگودھا میانوالی خوشاب اور بھکر کی139 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو حکم دیا کہ پرائس کنٹرول کے ساتھ ساتھ روزمرہ اشیائ کی وافر مقدار میں فراہمی۔

حکومت کے مقرر کردہ نرخوں ناموں کو طے شدہ فارمٹ پر نمایاں مقام پر آویزاں کرنا ‘ چیک اینڈ بیلنس قائم رکھنا ‘ذخیرہ اندوزوں او رگراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرنا ان کی ذمہ داری ہے اور رٹ قائم نہ رکھنے والے مجسٹریٹ اپنے عہدوں پر رہنے کے اہل نہیں ہونگئے اور ڈپٹی کمشنرز ان کے خلاف چارج شیٹ بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈویڑنل پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام تحصیلوں میں سہولت بازار لگا دیئے گئے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کے نرخ عام مارکیٹ سے کم رہیں ۔

آٹے ‘چینی ‘ گھی ‘ دالوں ‘ سبزی وفروٹ او رگوشت کی وافر سپلائی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کی ان مارکیٹوں میں معیار کو یقینی بنایا جائے اورڈپٹی کمشنر پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی کارکردگی کی ہفتہ وار رپورٹ تیار کریں اور گراں فروشی کی شکایات پرکارروائی نہ کرنے والے مجسٹریٹوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ پرائس مجسٹریٹوں کی حدود واضح کی جائیں اور پرائس مجسٹریٹ تمام متعلقہ اداروں او رپولیس کے ہمراہ سکواڈ کی شکل میں علاقوں کے دورے کریں ۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی کیلئے انٹیلی جنس کی بنیاد پر چھاپے مارے جائیں ۔گراں فروشوں کی دکانوںبکو سیل کیا جائے ۔عارضی او رمصنوعی قلت پید کرنے والے عناصر کامحاسبہ کیاجائے ۔ملاوٹ مافیا کوکیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ طلب ورسد کو مد نظر رکھتے ہوئے اشیائے خوردونوش کے نرخ نوٹیفائی کریں ۔

انہوں نے کہاکہ سٹاکسٹ کے سٹاک چیک کئے جائیں او ران کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے۔قیمت ایپ پر موصول ہونے والی شکایات کا نوٹس لیا جائے ۔محکمہ خوراک طلب کے مطابق مارکیٹ میں آٹے کی دستیابی کو یقینی بنائے اور بلیک مارکیٹنگ کو روکے ۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو ذمہ داری تفویض کی ۔ انہوں نے سہولت بازاروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے سرگودہا کے شاندار سہولت بازاروں پر ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں