سرگودھا میں جرائم پیشہ افراد کی سراغ رسانی کیلئے سرچ آپریشن کو تیز کرتے ہوئے تین مشکوک افراد کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا

اتوار 28 نومبر 2021 12:20

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) سرگودھا میں جرائم پیشہ افراد کی سراغ رسانی کیلئے سرچ آپریشن کو تیز کرتے ہوئے تین مشکوک افراد کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودہا میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی میں ڈی ایس پی صدرسرکل شفقت ندیم عطاء کی زیر نگرانی چک103جنوبی اور اس کے گردونواح میں سرچ آپریشن کر کی20سے زائد مکانات کی تلاشی اور 30سے زائد افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی۔اس دوران تین مشکوک افراد کو گرفتار کر کے کوائف کی تصدیق کیلئے تھانہ عطاء شہید منتقل کردیا گیا۔اس سر چ آپریشن میں تھانہ عطاء شہید ، سیکیورٹی برانچ، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ ،سول ڈیفنس اورحساس اداروں نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں