ایڈیشنل کمشنر کا میٹرک کے امتحان کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج سنٹر کا اچانک دورہ، منتظمین کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کاا ظہار

جمعرات 19 مئی 2022 23:35

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر ا رشاد احمد کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر( کوآرڈی نیشن) صائمہ یونس نے تعلیمی بورڈ سرگودہا کے زیر اہتمام جاری میٹرک کے سالانہ امتحان کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج فاروق کالونی میں قائم سنٹر کا اچانک دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے نگران عملہ کی حاضری او ردستیابی کو چیک کرنے کے علاوہ طالبات کیلئے پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کاجائزہ لیا او رمنتظمین کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کاا ظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں