سرگودھا،مسلح افراد کی فائرنگ امام مسجد بیٹے سمیت شدید زخمی، ہسپتال منتقل ، پولیس مصروف تفتیش

ہفتہ 20 اپریل 2024 15:04

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) مسلح افراد نے فائرنگ کر کے امام مسجد اور اس کے بیٹے کو شدید زخمی کر دیا جن کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ نور پور تھل کے گاوں محمودشہید میں مسلح افراد لیاقت وغیرہ نے فائرنگ کر کے ونیانوالی مسجد کے امام غلام یسین اور اس کے بیٹے آصف ندیم کو شدید زخمی کر دیا اور فرارہو گئے پولیس دونوں زخمیوں کو ہسپتال منقل کر کے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں