سرگودھا میں دو نوجوانوں کو قتل کر دیا گیا اور ملزمان فرار

منگل 23 اپریل 2024 14:09

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) سرگودھا میں دو نوجوانوں کو قتل کر دیا گیا اور ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس نے مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثائ کے سپرد کر دیں اور مقدمات قتل درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ مڈھ رانجھا کے موضع نصیرپور خورد میں لین دین کے تنازعہ پر زمیندار غلام عباس وغیرہ نے اپنے ڈیرہ پر فائرنگ کر کے ملازم محسن شہزاد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گے۔جبکہ سرگودھا شہر میں نواح سے آئے ہوئے نوجوان ساجد علی کو زہر دے دیا گیا جو ہسپتال پہنچ کر حالت غیر میں دم توڑ گیا پولیس نے مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثائ کے سپرد کر دیں اور مقدمات قتل درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں