کینو ایکسپورٹ کا عمل مکمل،15ہزار کینٹینر زکے ذریعے دُنیا بھرمیں پاکستانی کینو بھجوایا گیا، چوہدری شعیب احمد بسراء

منگل 23 اپریل 2024 17:16

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) سابق صدر سرگودہا چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز و سینئر وائس چیئر مین فروٹ اینڈ ویجیٹیبل پاکستان چوہدری شعیب احمد بسراء نے کہا ہے کہ کینو ایکسپورٹ کا عمل مکمل ہوگیا، 15ہزار کینٹینر زکے ذریعے دُنیا بھرمیں 3لاکھ21 ہزار490 ٹن کینو بھجوایا گیا،ملک کو زرمبادلہ کی صورت میں 16کروڑ ڈالر حاصل ہوئے تاہم امسال موسمیاتی تبدیلی کے باعث صرف 25فیصد کینو کی ’اےکوالٹی‘ پیدوارہوسکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار سابق صدر سرگودہا چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز و سینئر وائس چیئر مین فروٹ اینڈ ویجیٹیبل پاکستان چوہدری شعیب احمد بسراء نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ ایکسپورٹ سیزن کینو 2024ء کے اختتام تک پاکستان سی پورٹ کے ذریعے 1لاکھ 58ہزار 355ٹن جبکہ بائی روڈ 1لاکھ 63ہزار 135ٹن کینو دُنیا کے مختلف ممالک کو بھجوائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سی پورٹ کے ذریعے سب سے زیادہ کینو متحدہ عرب امارات جبکہ بائی روڈ افغا نستان گئے ہیں۔ چوہدری شعیب احمد بسراء نے مزید بتایا کہ بائی سی پورٹ کے ذریعے متحدہ عرب امارات کو 18سوکینٹینرز، فلپائن 650، اومان 450، روس کو 475، سعودی عرب 450، شری لنکا 470، انڈونیشیاء کو 500، بنگلادیش 240، یوکرائین کو 153، بیلاروس 55، برطانیہ 147، کینیڈا 5اور عراق کو175کینٹیرز بھجوائے گئے ہیں۔امسال بائی روڈ پاکستان سے افغا نستان، ازبکستان، قزاقستان کو 800 ینٹیرز بھجوائے گئے ہیں ۔ منسٹری آف کامرس پاکستان کی جانب سے کینو سیزن 2024ء کے لیے 4لاکھ ٹن کینو ایکسپورٹ کرنے کا ہدف دیاتھاجس سے 30کروڑ ڈالرکی آمدن متوقع تھی، تاہم دیئے گئے ٹارگٹ سے 78ہزار 510ٹن کم کینو ایکسپورٹ ہوسکا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں