اتحادالعلماء سرگودھا کو ضلع میں منظم اور فعال کرنے کے لئے تنظیم نو کا فیصلہ،عہدیداران کا اعلان

جمعرات 25 اپریل 2024 15:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) اتحادالعلماء سرگودھا کو ضلع میں منظم اور فعال کرنے کے لئے تنظیم نو کا فیصلہ کرتے ہوئے عہدیداران کا اعلان کر دیاگیا۔ اتحاد العلماء سرگودھا کو ضلع میں منِظم اور فعال کرنے کے لئے تینوں مسالک دیوبند،بریلوی اور اہلحدیث کے نمائندہ علماء کا اہم اجلاس وارث ٹائون میں مولانا ملک ضیائ الحق کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں اتحاد العماء تنظیم کو ضلع میں فعال اور منظم کر کے علاقائی طور پر پیدا شدہ مسائل کو مقامی سطح پر حل کرنے اور آپس میں مسلسل رابطہ کے زریعے اتحاد و اتفاق کو فروغ دے کر بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے اور تمام معاملات میں مشاورت کا اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں تنظیم کے عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے قاری عبدالوحید کو کنونیئر ،مولانا مفتی شاہد مسعود کو سرپرست اعلیٰ،مولانا نگاہ مصطفی چشتی کو صدر، مولانا ملک ضیاء الحق کو جنرل سیکرٹری ،میاں طاہر محمود کو سینئر نائب صد ر، شیخ سعید اختر کاہلی کو سیکرٹری فنانس،مولانا انعام اللہ جلالی کو سیکرٹری اطلاعات، شیخ نعیم طاہر کو سیکرٹری نشرواشاعت مقرر کر دیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں طے پایا کہ تینوں مکاتب فکر کے علماء کرام کا اتحاد العماء کنونش انعقاد جلد سرگودھا میں منعقد کیا جائے گا۔جس کے لئے عہدیداران کو متحرک کر کے رابطہ مہم کی ہدایت کی گئی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں