فیسکو ٹاسک فورس کی سرگودھا میں بجلی چور وں کے خلاف کارروائی میں 8 افراد گرفتار

جمعہ 26 اپریل 2024 16:56

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی ٹاسک فورس نے جمعہ کے روز بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کے دوران آٹھ بجلی چوروں کو پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

فیسکوذرائع کے مطابق ٹاسک فورس ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مین لائنوں سے بجلی چوری اور میٹر ٹمپرنگ میں ملوث 8 ملزمان کو پکڑ لیا۔ ان کی شناخت نثار احمد، خادم حسین، دیوان علی، ارشد، ابو عبیدہ، دوست محمد، اشتیاق اور عون محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ یسکوکی ٹاسک فورس کی سفارش سے متعلقہ تھانہ جات کی پولیس نے چوری کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں اورمزید تفتیش جاری ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں