ْسرگودھا میں 3 اوباش افراد نے معذور باپ کی 20 سالہ گھر کفیل دوشیزہ کی عزت تار تار کر دی،مقدمہ درج

اتوار 12 مئی 2024 11:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) سرگودھا میں 3 اوباش افراد نے معذور باپ کی 20 سالہ گھر کفیل دوشیزہ کی عزت تار تار کر دی اور فرار ہو گئے پولیس نے متاثرہ دوشیزہ کو ہسپتال منتقل کر کے وقوعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ سائیوال سے جوہرآباد روڈ لنگروالا میں 3 اوباش افراد ارشد،اللہ بخش اور حیدر سلطان نے جوڑا کلاں کی 20 سالہ گھر یلو کفیل محنتی دوشیزہ(ر) کو اٹھا کر جھاڑیوں میں لے گے اور زبردستی اس کی عزت تار تار کر دی اور فرار ہو گے۔

(جاری ہے)

پولیس نے متاثرہ دوشیزہ کو ڈی ایچ کیوکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا اور تھانہ جوہر آباد میں تینوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اس حوالہ سے بتایا جا رہا ہے کہ متآثرہ دوشیزہ 20 سالہ (ر) نے والدہ کی وفات اور والد کے معذور ہونے کے باعث اپنے گھر میں لیڈیز انڈر گارمنٹس کا کاروبار شروع کر رکھا ہے جو وقوعہ کے وقت سامان لینے قصبہ ساہیوال سرگودھا آتے ہوئے آصف چوک لنگروالا کھڑی تھی کہ تین اوباش نوجوانوں ارشد،اللہ بخش اور حیدر سلطان اسے زبردستی اٹھا کر قریب جھاڑیوں میں لے گئے اور اپنی جنسی ہوس پوری کرتے ہوئے فرار ہو گے پولیس دوشیزہ کا بیان قلمبند کر کے مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں