ریجنل پولیس آفسیر سرگودھا شارق کمال صدیقی کو تبدیل کر کے محبوب رشید کو تعینات کر دیا گیا

جمعہ 17 مئی 2024 13:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) ریجنل پولیس آفسیر سرگودھا شارق کمال صدیقی کو تبدیل کر کے محبوب رشید کو تعینات کر دیا گیا۔جو آج اپنے عہدہ کا چارج سنھبال کر کام شروع کر دیں گے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی کو تبدیل کر کے آر پی او ملتان تعینات کر دیا اور ان کی جگہ آر پی او ساہیوال محبوب رشید کو آر پی او سرگودھا تعینات کر دیا۔اسی طرح آر پی فیصل آباد ڈاکٹر عابد خان کو تبدیل کر کے آر پی او سائیوال اور آر پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم کو تبدیل کر کے آر پی او فیصل آباد لگا دیا گیا۔اس طرح نئے تعینات آر پی او سرگودھا مجبوب رشید آج چارج سنبھال کر کام شروع کریں گے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں