مزدا بس کھائی گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت جاںبحق افراد کی نعشیں ورثاء کے سپرد کر دی گئیں

اتوار 19 مئی 2024 12:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) سرگودھا ریجن کے علاقہ میں مزدا بس کھائی گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت جاںبحق افراد کی نعشیں ورثاء کے سپرد کر دی گئیں اس حادثہ پر کمشنر اور آر پی او نے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زیر علاج زخمیوں کی عیادت کر کے مالی امداد کے چیک دیئے اور ان کے لئے بہتر علاج معالجہ کے احکامات جاری کئے۔

زرائع کے مطابق بنوں سے وادی سون نوشہزہ آنے والی مزدا بس سون ویلی پنج پیر مناوا روڈ پر بریک فیل ہو جانے کے باعث کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد 45 سالہ رحیم،40 سالہ محمد خان،14 سالہ اسحاق،14 سالہ عمر،7 سالہ علیشہ،8 سالہ غزالہ،5 سالہ گل رحیم وغیرہ جانبحق اور 15 افراد 36 سالہ گل جمال،40 سالہ بخش امیر،60 سالہ داؤد،5 سالہ عبدالستار، 12 سالہ یوسف،10 سالہ عمران،70 سالہ زنق بی بی ،30 نعیمہ بی بی ،5 سالہ رشید، 45 سالہ مریم بی بی، 30 سالہ نوراں بی بی،35 سالہ بخت خان شدید زخمی ہو گے جن کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے متوفین کی نعشیں ورثائ کے سپرد کر دی گئیں اور 8 شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا جہاں فوری طبی امداد دے کر 2 زخمیوں تشویشناک حالت میں فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے جبکہ کمشنر محمد اجمل بھٹی اورآر پی او شارق کمال صدیقی نے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی اور ان میں مالی امداد کے چیک تقسیم کئے۔کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا۔پولیس نے حادثہ کا مقدمہ ٹرک ڈرائیور کے خلاف درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں