سرگودھا ،مسلح افراد کی فائرنگ سے 13 سالہ بچہ اور نوجوان قتل

اتوار 19 مئی 2024 14:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد کی فائرنگ سے 13 سالہ بچہ اور نوجوان قتل جبکہ پانی کے تالاب میں ڈوب کر چار سالہ بچی جاںبحق اور ٹریفک حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ہو گے۔جن کو ہسپتال منتقل کر کے مقتولین اور متوفی بچی کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے سپرد کر دی گئیں جبکہ پولیس مقدمات درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق علاقہ بھوآنہ کے تھانہ لنگرانہ کے چک 244 دیوکہ میں دیرینہ دشمنی پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے جانوروں کے لیے چارہ کاٹنے جاتے 13 سالہ بچے اسد کوشدید زخمی کر دیا جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اورسرگودھا گجرات روڈ کے قصبہ پاہڑیانوالی کے علاقہ چک جانو خورد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان یاسر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیجبکہ سرگودھا ریجن کے قصبہ دریاخان کے علاقہ جھوک حاجی والی کھیلتے ہوئے پانی کے تالاب میں ڈوب کر چار سالہ بچی زندگی کی بازی ہار گئی اور قصبہ منکیرہ کے علاقہ گوھر والا روڈ پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کے قریب دو موٹر سائیکل سوار لکڑیوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گے جن کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں مقتولین اورمتوفی بچی کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے سپرد کر دی گئیں اور مقدمات درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں