تیز رفتار وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر،باپ بیٹی جاں بحق

پیر 20 مئی 2024 13:26

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) تیز رفتار وین کی موٹر سائیکل کو ٹکرجس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوارباپ بیٹی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق سرگودھا کی تحصیل ساہیوال میں پھٹان کوٹ کا رہائشی 45 سالہ خدا بخش اپنی16سالہ بیٹی عائشہ کوموٹر سائیکل پر سکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ البقاء چوک پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار مسافر وین نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں باپ بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں