سرگودھا، ٹریفک حادثات میں باپ بیٹی سمیت تین افراد جاںبحق، 2 نوجوان شدید زخمی

پیر 20 مئی 2024 16:56

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) ٹریفک حادثات میں باپ بیٹی سمیت تین افراد جاںبحق اور 2 نوجوان شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے متوفین کے نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے سپرد کر دی گئیں اور پولیس مصروف تفتش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا جھنگ روڈ کے قصبہ ساہیوال کے علاقہ البقائ چوک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پٹھان کوٹ کے سابق کونسلر محمد بخش اور ان کی بیٹی عائشہ بی بی جانبحق ہو گے۔

(جاری ہے)

جبکہ سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی شہباز خیل پل کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر سے گر کر اس کے ٹائروں تلے کچلے جانے سے 36 سالہ نوجوان عمران جاںبحق ہو گیا جبکہ سرگودھا میا نوالی روڈ قصبہ مٹھ ٹوانہ کے قریب صبع سویرے تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو نوجوان 16 سالہ اسد اللہ اور 17 سالہ محمد عثمان شدید زخمی ہو گے۔جن کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جہاں ضروری کاروائی کے بعد متوفین کی نعشیں ورثائ کے سپرد کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں