سرگودھا،لین دین پر موٹر سائیکل سوار نوجوان قتل ، بجلی کا کرنٹ لگنے سے ڈمپر کنڈیکٹر جاں بحق

ہفتہ 25 مئی 2024 15:17

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2024ء) سرگودھا میں لین دین پر موٹر سائیکل سوار نوجوان قتل اور بجلی کا کرنٹ لگنے سے ڈمپر کنڈیکٹر جاں بحق ہو گیا جن کی نعشیں پولیس نے تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دیں اور مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے موضع کوڑے کوٹ میں لین دین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار اعظم کو شدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیاجبکہ سرگودھا فیصل آباد روڈ 46 اڈا کے علاقہ ڈیرہ سوبھیاں کے قریب ڈمپر بجلی کی تار سے ٹکرانے کے باعث کرنٹ لگنے سے کنڈیکٹر بلال جاںبحق ہو گیا۔

پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دیں اور مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں