سرگودھا میں نوجوان شوہر نے معمولی جھگڑا میں کلہاڑی مار کر 25 سالہ بیوی کو لہولہان کر دیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 12:11

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)سرگودھا میں نوجوان شوہر نے معمولی جھگڑا میں کلہاڑی مار کر 25 سالہ بیوی کو لہولہان کر دیا جس کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ سلانوالی کے چک 125 شمالی میں معمولی جھگڑا میں نوجوان شوہر اظہر اقبال نے کلہاڑی مار کر اپنی 25 سالہ بیوی زینب بی بی کو لہو لہان کر دیا جس کو ریسکیو کر کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سلانوالی منتقل کر دیا گیا اور پولیس تھانہ سلانوالی ملزم کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں