سرگودھا،گرین الیکٹرو بس میں سیٹ نہ ملنے پر پہلے جھگڑا ، سیکورٹی کو بلوا کر الگ الگ سیٹس پر بیٹھا دیا گیا

ہفتہ 20 ستمبر 2025 13:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)گرین الیکٹرو بس میں سیٹ نہ ملنے پر پہلے جھگڑا میں سیکورٹی کو بلوا کر الگ الگ سیٹس پر بیٹھا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے افتتاح پر چلنے والی گرین الیکٹرک بس کے ٹرمینل داؤد خیل میں دو سواروں کے درمیان سیٹ پر پہلا جھگڑا ہو گیا ،تو فریقین گریبان پکڑ کر ایک دوسرے کو گالیاں دینے لگے جس پر سیکیورٹی کو بلوا کر دونوں مسافروں کو چھڑوا کر ان کے شناختی کارڈ سے نام وغیرہ لکھ کر دونوں کو الگ الگ سیٹس پر بیٹھا دیا گیاتاہم واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام نے رپورٹ طلب کر لی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں