شباب ملی کا نام تبدیل کر کے جماعت اسلامی یوتھ ونگ پاکستان رکھ دیا گیا

بدھ 18 نومبر 2015 12:06

کوٹ مومن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 نومبر۔2015ء) شباب ملی پاکستان کے صدر زبیر احمد گوندل نے کہاہے کہ شباب ملی کا نام تبدیل کر کے جماعت اسلامی یوتھ ونگ پاکستان رکھ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بیشتر کارکنان اور جماعتی عہدیداروں کی کثر ت رائے سے نام تبدیل کیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا یہ جماعت کا اپنا کچھ مصلحت کی بنیاد پر فیصلہ ہے کسی کی طرف سے کوئی تجویز نہیں ہے ،ایک عرصہ سے اس کے نام پر غور کیا جارہا تھا جس کو اب حتمی قرارد دیتے ہوئے اعلان کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں