سرگودھا میں مختلف کھیلوں کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے، راجہ عبدالوہاب

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:38

سرگودھا میں مختلف کھیلوں کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے، راجہ عبدالوہاب
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن سرگودھا ڈویژن کے صدر راجہ عبدالوہاب نے کہا ہے کہ سرگودھا میں مختلف کھیلوں کے انعقاد سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے، جس سے مستقبل میں ملک کو اچھے کھلاڑی ملیں گے، پی ٹی آئی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے گرائونڈ آباد کرنے کے لیے سرگودھا میں 10 ایکڑ سے زائد اراضی پر سپورٹس، جمنیزیم قائم کرنے کے لیے بھی حکومت کردار ادا کررہی ہے، اس سے نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم ہوںگے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں