شانگلہ خیبر پختون خواہ بار کونسل کے ممبران کے انتخابات، شانگلہ بار ایسوسی ایشن میں شانگلہ کیلئے حق نواز ایڈوکیٹ نے 36ووٹ لیکر پہلے نمر پر آئے

ہفتہ 22 نومبر 2014 20:43

الپوری(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 نومبر 2014) شانگلہ خیبر پختون خواہ بار کونسل کے ممبران کے انتخابات شانگلہ بار ایسوسی ایشن میں شانگلہ کیلئے حق نواز ایڈوکیٹ نے 36ووٹ،لیکر پہلے نمر پرائے ہیں ، سعید خان ایڈوکیٹ نے 14ووٹ لیکر دوسری نمر پر ،عبدالحکیم ایڈوکیٹ نے5ووٹ لیکر تیسرے نمبر پراور عبدالصبور ایڈوکیٹ نے ایک ووٹ حاصل کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شانگلہ بار ایسوسی ایشن الپوری میں خیبر پختون خواہ بار کونسل کے ممبران کے انتخابات ہوئے جس میں حق نواز ایڈوکیٹ نے 36ووٹ،لیکر پہلے نمر پرائے ہیں واضح رہے کہ خیبر پختون خواہ کونسل کیلئے شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے 58ممبران نے ووٹ ڈسٹرکٹ بار روم الپوری میں پول کئے،ووٹنگ نہایت پرامن ماحول میں ہوئی ،پولنگ افسر سینئر سول جج شانگلہ عظیم اللہ خان مشوانی کی نگرانی میں منعقد ہوئے شانگلہ سیٹ سے حالیہ اتخابات میں حصہ لینے والا امیدوار سید طہار خان ایڈوکیٹ گزشتہ ہفتہ انتقال کر گیا تھا تاہم سید طہار خان کی وفات کے باوجود انتخابات اپنے مقررہ سیڈوک کے مطابق منعقد ہوئے ۔

۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں