شانگلہ میں ٹی بی کے عالمی دن کے مناسبت سے ایک روزہ سمینار کا انعقاد،آگاہی واک نکالا

جمعہ 29 مارچ 2024 22:43

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) شانگلہ میں ٹی بی کے عالمی دن کے مناسبت سے ایک روزہ سمینار کا انعقاد،آگاہی واک نکالا گیا۔ سیمینار میں ٹی بی کنٹرول اور اس کے تشخیص کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، شرکا ء نے اے سی ڈی کی کاوشوں کو سراہا ا۔تپ دق جسے عام زبان میں ٹی بی کے نام سے جانا جاتا ہے کے عالمی دن کے مناسبت سے ضلع شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں ضلعی ٹی بی کنٹرول پروگرام اور ایسوسی ایشن فار کیمونٹی ڈیویلپمنٹ (ACD) کے زیر انتظام ایک روزہ آگاہی سمینار اور اُس کے بعد عوام میں ٹی بی کے بارے میں معلومات پہنچانے کیلئے واک منعقد کی گئی۔

جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسرڈاکٹر شوکت سلیم کے علاوہ ضلعی ٹی بی کنٹرول پروگرام کے انچارج ڈاکٹر غفور خان،میرعبداللہ،عمائدین علاقہ،صحافی حضرات، سیاسی قائدین، مختلف طبقہ فکر کے لوگوں اور (ACD) کے سربراہان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹرراہیل نے ٹی بی کے بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرنے اس موقع پر واضح کیا کہ ٹی بی کی روک تھام حکومت خیبر پختو نخواہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور موجودہ صوبائی حکومت اس وباء پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلانے کیلئے پر عزم ہے تا کہ ٹی بی کی وجہ سے ہمارے خاندان، برادریوں اور پورے قوم پر پڑنے والے معاشرتی، سماجی و معاشی بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

انہوںنے بتایا کہ صوبائی محکمہ صحت نے قلیل وسائل کے باوجود ٹی بی کی روک تھام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں جس سے صوبائی حکومت کے عزم اور جدوجہد کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ صوبائی حکومت نے ٹی بی کی روک تھام کے حوالے سے عالمی اہداف کے حصول کا عہد کیا ہے۔ خیبر پختونخواہ میں مزاحمتی ٹی بی ایک بڑے خطرے کے طور پر ابھر رہی ہے، جین ایکسپرٹ(Genex-port) مشین کے ذریعے مزاحمتی ٹی بی کی تشخیص ممکن ہے جو کہ ضلع کے تمام بڑے ہسپتالوں میں لگائی جاچکی ہیں،اُنہوں نے ٹی بی کے عالمی دن کے حوالے سے یہ عہد کیا کہ ٹی بی خصوصا مزاحمتی ٹی بی کے علاج کی دستیابی کے لئے ہمیں مربوط کوششیں کرنی پڑیں گی اور ہم سب کو اس بیماری کی تشخیص اور موثر علاج کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے حکومتی سر پرستی کے ساتھ ساتھ معیاری ادویات کی ترسیل محکمہ صحت کے عملے، نجی شراکتی اداروں اور معاشرے کے تمام افراد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگاجس کے لئے سرکاری و نجی مراکز صحت کے درمیان باہمی شراکت و ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے تا کہ ٹی بی سے مربوط اندازمیں نمٹا جاسکے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے اہداف کا حصول ہماری منزل کی تکمیل نہیں بلکہ ہمارے عہد کی مظبوطی ہی ہمیں اس عظیم مقصد کے حصول کی طرف گامزن رکھے گی۔ اگر چہ ٹی بی کے مراکز صحت میں ادویات کی فراہمی، تربیت یافتہ اور حوصلہ مند افرادی قوت کی موجودگی قابل تحسین ہے مگر ہماری کاوشوں کا تسلسل ہی ہماری معیاری خدمات کی ضامن ہوں گی۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں