M شانگلہ، طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری

ب*لیلونئی بانڈہ چینہ میں رہائشی مکان کا چھت گرنے سے 2افراد جاں بحق

ہفتہ 30 مارچ 2024 17:50

؛ شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2024ء) شانگلہ میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری،لیلونئی بانڈہ چینہ میں رہائشی مکان کا چھت گرنے سے 2افراد جان ن بحق ایک زخمی ہو گیا۔ مسلسل بارشوں سے مین شاہراؤں سمیت لنک سڑکوں پر جگہ جگہ سلائیڈنگ آمد و رفت میں مشکلات کاسامنا۔ مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی کی کرنٹ سے درجنوں پن بجلی گھریں جل کرناکارہ ہو گئی جس کی وجہ سے بیشتر علاقے تاریکیوں میں ڈوب گئیں۔

واپڈا بجلی کا نظام بھی شدید متاثر،مختلف علاقوں کو بجلی بند۔انٹرنٹ اور موبائیل سیگنلرز بھی خراب ہوگئے۔

(جاری ہے)

موسلادار بارش سے لوئی خوڑ،خان خوڑ،امنوی خوڑسمیت مختلف خوڑواور برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ضلع شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری کے نواحی علاقے لیلونی بانڈہ چینہ کے مقام پر اعتبار خان نامی شخص کا گھر کا ایک کمرہ تیز بارش کی وجہ سے گر گیا ۔حادثے میں دو افردا جان بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمی بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈی ایچ کیو الپوری منتقل کردیا۔مکان کی چھت گرنے سے جان بحق ہونے والوں میںافراد عرفان اللہ ولد اعتبار خان،مسماہ (روقیہ) دختر اعتبار خا ن جبکہ زخمی رضیہ دختر اعتبار خان شامل ہے۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں