شانگلہ بشام میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جان بحق، دو زخمی ہوگئے

جمعہ 29 مارچ 2024 22:41

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) شانگلہ بشام میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بچے جان بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ،ریسکیو اور مقامی افراد کی24گھنٹے ریلیف اپریشن کے بعد ملبے سے لاشیں نکال لئے گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے شب شدید بارش کے دوران ضلع شانگلہ کے تحصیل بشام کے نواحی گائوںتانگیر میں رہائشی گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے پہاڑی تودہ گھرپر آگرہ جس کے نتیجے میں 2بچے جان بحق جبکہ2زخمی ہوگئے۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو نے مقامی افراد کے ہمراہ امدادی کاروایاں شروع کردی اور24 گھنٹے اپریشن کے بعد جان بحق بچی لائبہ بی بی اور آیان کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ حادثے میں زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بشام منتقل کردیا گیا ۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں