شانگلہ،علاقہ لیلوہی میں انور شاہ نامی شخص کے رہائشی مکان میں اتش زدگی، پورا مکان خاکستر ہو گیا

جمعرات 28 مارچ 2024 20:31

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) شانگلہ:علاقہ لیلوہی میں انور شاہ نامی شخص کے رہائشی مکان میں اتش زدگی، پورا مکان خاکستر ہو گیا۔ لاکھوں کا گھریلو سامان فرنیچر، سونا اور نقدی راک کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔ مقامی افراد ریسکیو اور دیگر کے ایک گھنٹے مشقت کے بعد اگ پر قابو پا لیا گیا تاہم قریبی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

متاثرہ شخص انور شاہ و دیگر متاثرین نے حکومت سے فوری امداد کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ انتہائی پریشان ہیں حکومت تعاون کرے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ریسکیو کے ہمراہ طویل جدوجہد کے بعد قریبی مکانات کو بچایا جا سکا تا ہم انور شاہ کارہائشی مکان خاکستر ہو گیا اور قریبی مکانات کو شدید نقصان پہنچا اور انورشاہ کے گھر میں موجود سارا سامان نقدی فرنیچر، گھریلو سامان خاکستر ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو کے مطابق شانگلہ کے تحصیل الپوری لیلونی کوزکلے کے مقام گھرپر آگ لگنے ، کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے فائیر وئیکل بمعہ فائر فائٹرز جائے موقع پر پہنچ کر کاروایاں شروع کردی۔ریسکیو شانگلہ کے اہلکار پیشہ ورانہ طریقہ سے 40 منٹ تک مسلسل فائٹنگ کرتے ہو ئے آگ پر قابو پالیا۔آگ بجھانے میں ایک فائر ویکہل ایک واٹر براوزر کا استعمال ہوا ،آپریشن میں ریسکیو 1122 کے 15اہلکاروں نے حصہ لیا۔ٹی ایم اے الپوری اور مقامی لوگوں نے بھی آگ بجانے میں حصہ لیا۔ بروقت رسپانس پر آگ کو مزید پھیلنے سے اور آس پاس کے عمارتوں کو راک ہوے سے بچا لیا گیا۔بروقت رسپانس اور پیشہ ورانہ خدمات پر علاقائی لوگوں نے ریسکیو اہلکاروں کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں