الپوری:شا نگلہ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن مختلف تھانوں کے حدود میں دوران اپریشن 20مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 19 جولائی 2017 20:45

الپوری:شا نگلہ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن مختلف تھانوں کے حدود میں دوران اپریشن 20مشتبہ افراد گرفتار
الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2017ء) شا نگلہ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن مختلف تھانوں کے حدود میں دوران اپریشن 20مشتبہ افراد گرفتار۔ایک سود خور،ٹرانسپورٹ اڈہ اور سکول کے خلاف سویپ سیکورٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کردئے گئے ،تھانہ الپوری ،تھانہ کروڑہ تھانہ اولندر کے حدود میں مختلف کارروائیوں کے دوران 4پستول،دو رائفل،100کارتوس،لیلونئی اڈہ کے خلاف ایف ائی ار درج ،ڈھیری سکول میں ناقص سیکورٹی انتظامات پر ایف ائی ار درج کیا گیا ہے جبکہ ایک سود خور کے خلاف بھی ایف ائی ار درج۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افسر شانگلہ راحت اللہ خان کے خصوصی ہدایت پر سب ڈویژنل پولیس افسر امجد علی کے نگرانی میں سرکل الپوری کے مختلف تھانوں الپوری ،تھانہ کروڑہ تھانہ اولندر کے علاقوں میں سرچ اپریشن کی گئی دوران اپریشن 20مشتبہ افراد گرفتار ،4پستول،2رائفل،100کارتوس،بھی برامدکی گئی ۔

(جاری ہے)

ناقص سیکورٹی کی بناء پر بس سٹینڈ اور سکول کے خلاف مقدمات درج۔

پیرآباد کے رہائشی شیرباچا کے مدعیت میں ایک مشہورزمانہ سود خور ظاہر خان کے خلاف سود ایکٹ میں ایف ائی ار درج ہوئی۔ سویپ سیکورٹی ایکٹ 2015کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ ادھرسب ڈویژنل پولیس افسرالپور ی سرکل امجد علی نے کہا کہ عوام سماج دشمن عناصر کے خلاف نشاندہی کر کے پولیس کے ساتھ تعاون کریں شانگلہ پولیس جرائم پیشہ افراد، سود خوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی،عوام بے فکر رہے شانگلہ پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں