شانگلہ میں ڈینگی نے تباہی پھیلا دی،214 مریض زیرعلاج

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:19

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) شانگلہ میں ڈینگی میں تیزی سے اضافہ،ہسپتالوں میںروزانہ مریضوں میںڈینگی وائرس کی تصدیق۔سرکاری ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد سرکاری اعدادشمار کے مطابق 214 جبکہ نجی ہسپتالوں میں سینکڑوں کی تعداد میں ڈینگی مریض علاج کروا رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور ہسپتال انتظامیہ صرف بشام تک محدود۔

فوٹو سیشن کے بجائے مرض پرقابو پانے پرتوجہ دے،لوگوں میں آگاہی اور ڈینگی سے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔حفظ ماتقدم کے طور پر سپرے کیا جائے۔ ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافے سے عوام میں تشویش۔محکمہ صحت وباء کی روک تھام میں ناکام ۔ سپرے کیا جارہا ہے،کوارڈنیٹر۔ میرہ،باٹکوٹ، بشام اور شنگ سے مزید13افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی،مریضوں کی تعداد 214تک جا پہنچی۔

(جاری ہے)

بشام ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ڈاکٹروں سمیت پینے کے صاف پانی ،واش روم اور بجلی نہ ہونے کے برابر ہیں، مریض تڑپ رہے ہیں کوئی پُرسان حال نہیں ، ڈینگی مریضوں کیلئے صرف ایک وارڈ کے علاوہ سہولیات میسر نہیں۔لواحقین۔ڈینگی سے بچائو کیلئے اقداما ت جا ری ہے۔سرکاری اعدادشماراورزمینی حقائق میں نمایاں فرق ہے صحیح اعداد وشمار ظاہرکرنے سے محکمہ صحت کتراتے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میرہ،باٹکوٹ ، شنگ میں سپرے جاری ہے تا ہم وباء تیزی سے پھیل رہی ہے۔عوام کا محکمہ صحت پر عدم اطمنان کا اظہار۔ ڈھیر رکھنے والے کے خلاف کاروائی ہوگی ۔عوام میں حفاظتی تدابیر کیلئے فنڈز ریلیز کرنے اور سکولوں میںبھی ڈینگی سے بچے متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ حکومت سنجیدگی سے غور کریں۔اہلیان بشام کا دہائی۔ شانگلہ کے سب تحصیل بشام میں شروع ہونے والی ڈینگی وائیرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہیں ،ہر دن ہسپتال میں ڈینگی کے نئے کیسیزسامنے ارہے ہیں ، ہفتے کے روز سرکاری ہسپتال میں مزید 13 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی ا س کے بعد مریضوں کی تعداد214تک پہنچ گئے ۔

مقامی مکینوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہیں ،تحصیل ہسپتال میں ڈاکٹروں سمیت پینے کے صاف پانی ،واش روم اور بجلی نہ ہونے کے برابر ہیں،ہماے مریض تڑپ رہے ہیں کوئی پُرسان حال نہیں ، ڈینگی مریضوں کے لئے صرف ایک وارڈ کے علاوہ سہولیات میسر نہیں ،ہسپتال حکام حیلے بہانے کر رہے ہیں ڈینگی پر خصوصی قابو پانے کے لئے حکومتی اقدمات نہ ہونے کے برابر ہیں ، چار ہفتوں سے علاقے میں وباء شروع ہو چکی ہے ،منتخب نمائندے صورت حال پر خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ صوبائی حکومت مرض پر قابو پانے کیلئے سنجیدگی سے غور کریں۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں