شانگلہ ، ملزمان کی پشت پناہی پر 2سب انسپکٹر کی تنزلی کی سزاء

جمعہ 4 ستمبر 2020 20:52

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2020ء) شا نگلہ شالیہ شاہ پور کی مسماة (ر) کوانصاف دینے کے بجائے ملزمان کی پشت پناہی کرنے والے ڈسٹرکٹ شانگلہ کے دو سب انسپکٹرز کو ریورشن کی سزاء دے کر اسسٹنٹ سب انسپکٹرز بنا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مسماة (ر) کی رپورٹ پر سابقہ چوکی انچارج سب انسپکٹر سید محمود اور سابقہ ایس ایچ او تھانہ کروڑہ سب انسپکٹر خورشید علی نے ملزمان کے خلاف ایف آئی ار درج کرنے کے بجائے انکوائری شروع کرکے ہونے والی زیادتی کو چھپا کر ملزمان کو فائدہ پہنچایا ۔

جس پر ڈی ایس پی الپوری عالم زیب خان کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ۔ جنہوں نے باریک بینی سے انکوائری کرکے ہر دو متذکرہ سب انسپکٹرز کو گنہگار ٹھہرایا ۔ انکوائری آفیسر کی سفارشات اور خلاصہ رپورٹ انکوائری کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ محمد آصف گوہر نے دونوں سب انسپکٹرز کو ریورشن کی سزا دے کر سب انسپکٹرز سے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز بنا دیا

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں