الپوری: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کل شانگلہ کاایک روزہ میں صحت انصاف کارڈکا اغازکریں گے

شا نگلہ ساڑھے سات لاکھ لوگ مستفید ہوں گے۔صحت انصاف کارڈ سے عام لوگوں کو قومی شناختی کارڈ پر مفت صحت سہولت میسر آئے گی

پیر 30 نومبر 2020 19:47

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کل بروز منگل شانگلہ کاایک روزہ میں صحت انصاف کارڈکا اغازکریں گے جس سے شا نگلہ ساڑھے سات لاکھ لوگ مستفید ہوں گے۔صحت انصاف کارڈ سے عام لوگوں کو قومی شناختی کارڈ پر مفت صحت سہولت میسر آئے گی۔

(جاری ہے)

یکم دسمبر 2020سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری سمیت شانگلہ کے پانچ ہسپتالوں میں ساڑھے سات لاکھ لوگوں کو صحت انصاف کارڈ پر مفت علاج معالجہ کی سہولت دستیاب ہوگی ۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان ،صوبائی وزیرصحت تیمورسلیم جھگڑا اور شوکت یوسف زئی کے ہمراہ آج منگل یکم دسمبر کوبشام میں انصاف صحت کارڈ کا افتتاح کریں گے۔صحت انصاف کارڈ پر شانگلہ کے ہر خاندان کو 10لاکھ روپے تک علاج ہوسکے گا۔کرونا ایس او پیز کے پیش نظر اس حوالے سے عام تقریب منعقد نہیں ہوگی تاہم وزیراعلیٰ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں