شانگلہ سمیت خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میںبارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کا تمام ضلعی انتظامیہ کو مراسلے جاری

ہفتہ 25 دسمبر 2021 23:03

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2021ء) شانگلہ سمیت خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میںہفتے کی رات سے شروع ہونے والے بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کا تمام ضلعی انتظامیہ کو مراسلے جاری کردئے۔

(جاری ہے)

بارشوں و برف باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشکی ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات کردی،موسلہ دھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ کیا گیا ہیں ،مراسلے میں بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر وہاں چھوٹی،بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائے جائے اور سیاحوں کو موسم کے صورتحال سے اگاہ رکھا جائے۔

پی ڈی ایم اے نے محکمہ موسمیات کا حوالہ دیتے ہوئے بارشوں کے اس نئے سلسلے کو منگل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے اوراپنا ایمرجنسی اپریشن سنٹر کو کسی بھی ناخوشگوار واقع کی اطلاع کیلئے مکمل فعال کردیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں