سندھ حکومت اس وقت تعلیم دشمن پالیسی پر اترآئی ہے، ہمارے ہاں دن بہ دن تعلیمی معیار گررہاہے،ممتاز علی بھٹو

ہفتہ 21 جون 2014 18:40

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین21جون۔2014ء) آل پرائیوٹ اسکولس مئنیجمینٹ ایسوسئیشن سندھ شکارپو رکی ورکنگ کمیٹی کی زیرصدارت ضلع صدرممتازعلی بھٹو کے اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ضلع صدرممتاز علی بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت اس وقت تعلیم دشمن پالیسی پر اترآئی ہے ہمارے ہاں دن بہ دن تعلیمی معیار گررہاہے جبکہ پرائیوٹ اسکول اس اہم کام میں حکومت کا ہاٹھ بٹارہے ہیں جبکہ پرائیوٹ ادارے ہی اسی کام میں دن رات محنت کرکے ملک کے لئے اچھے اور پڑہے لکھے شہری پیداکررہی ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت سندھ کو ہماری کوششیں پسند نہیں آرہی ہیں اسی لئے حکومت سندھ نے پرائیوٹ تعلیمی اداروں پر پندرہ فیصد جی ایس ٹی لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ ہمیں ہرگز منظور نہیں ہے مسٹر بھٹو نے مزیدکہاکہ ہم وہ کام کررہے ہیں جو سرکار اربیں روپے خرچ کرنے کے باوجودنہیں کرپارہی مزیدکہاکہ سندھ بھر کے بچون کو جب سرکاری اداروں میں اچھی تعلیم نہیں مل رہی تو وہ اپنے بچون کے مستقبل کے لئے ایک وقت بھوکا رہ کر بھی اپنے بچون کوپرائیوٹ اسکولوں میں 300سے 1000ہزار روپے بھر کر اپنے بچون کو پڑہارہے ہیں انہوں نے اس موقعے پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ ،محکمہ تعلیم کے سینیئر وزیر نثاراحمد کھڑواور سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہوسے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پندرہ فیصد جی ایس ٹی جوغریب والدیں پر ایک آفت بن کر گرے گی اس آفت کوفوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ والدیں سکون کا سانس لے سکیں اور اپنے بچون کو اچھی تعلیم دلاکرملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں