شکارپور پولیس کی جانب سے کارروائی کرکے کہ بچی کو بازیاب کرانے کا دعویٰ

منگل 11 اگست 2020 20:06

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) شکارپور پولیس کی جانب سے کارروائی کرکے کہ بچی کو بازیاب کرانے کا دعویٰ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی شکارپور کامران نواز پنجوتھاکی ہدایت پر شکارپور پولیس کی ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں ایس ایچ او لکھی گیٹ نے اپنی ٹیم کے ساتھ خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کر کے 22روز قبل حاجی لطیف شاہ سے اغوا ہونے والی مبینا عرف دعا ولد غلام اکبر میرانی کو سکھر نیو بس اسٹینڈ سے بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے، جب کہ والد کی فریاد پے مقدمہ لکھی گیٹ پر داخل کیا گیا تھا، دوسری جانب ایس ایچ او بچل بھیو نے اپنی ٹیم کے ساتھ کارروائی کر کے 02جواری رفیق ولد غلام قادر اور خان محمد ولد منظور علی سیٹھار کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تاس کے پتے اور 600 نقدی برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں