شکارپور میں 2 کاروں میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

حادثہ دونوں کاروں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، متاثرہ خاندانوں میں سے ایک خاندان کا تعلق جیکب آبادسے تھا ،ایس ایس پی شکارپور

پیر 20 مئی 2019 16:23

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں 2 کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شکارپور میں قومی شاہراہ پر 2 کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔افسوس ناک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال شکارپور منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ایس ایس پی شکار پور ساجد امیر سدوزئی نے بتایا کہ حادثہ دونوں کاروں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، متاثرہ خاندانوں میں سے ایک خاندان کا تعلق جیکب آباد سے تھا جو سکھر سے اپنے گاؤں جا رہے تھے۔یاد رہے کہ 28 اپریل کو جامشورو میں انڈس ہائی وے پر گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں