دو سال قبل پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

جمعرات 21 مئی 2020 00:16

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) دو سال قبل پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شکارپور کے علاقے بچل بھیو تھانے کی حدود گائوں دمیا میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان سجاد ولد غلام محمد جیہو کوقتل کردیا ہے، سجاد جیہو نامی نوجوان نے دو سال قبل ماروی جیہو نامی لڑکی سے کورٹ میں پسند کی شادی کی تھی، لڑکی کے ورثہ نے شادی کو قبول کرنے سے انکار کیا تھا اور لڑکے اور لڑکی کو کارو کاری قرار دیا تھا، لڑکے اور لڑکی نے تحفظ کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے پولیس کو تحفظ دینے کا حکم دیا تھا، لڑکے کو امانتن چک کے قریب دمیا گاؤں میں معززین کے حوالے کیا گیاتھا، گذشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا ، نوجوان کی لاش ضروری کاروائی کے بعد کچے سے لیکرگاؤں الھدادانی منتقل کیا گیا۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں