شکارپور کے جرائم پیشہ افراد خود پیش ہوں، یہ انجام کے لیئے تیار رہیں، ایس ایس پی تنویر حسین تنیو

بدھ 18 اگست 2021 00:35

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2021ء) ایس ایس پی شکارپور تنویر حسین تنیو نے کہا ہے کہ شکارپور کے جرائم پیشا افراد خود پیش ہوں، یہ انجام کے لیئے تیار رہیں، جو پیش نہیں ہونگے انکو بتا دینگے کہ شکارپور پولیس کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکارپور ضلعے کہ صحافیوں کو دیئے گئے عشائیے کہ دوران کیا، انہوں نے کہا کہ شکارپور کافی عرصہ سے دہشتگردی، اسٹریٹ کرائم، قبائلی تصادم اور دیگر مسائل کا شکار رہا ہے، یہاں امن کا چراغ روشن کرنے کی کوشش کی ہے، اور پولیس نے دو ماہ کے دوران اہلکاروں کی شہادت میں ملوث بدنام ڈاکو جنگل تیغانی اور جانو تیغانی کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ دہشتگردوں اور ڈاکوں کے خلاف ہے، جس میں کافی کامیابی حاصل ہوئی ہے، آگے بھی خدا تعالی مدد کرے گا، انہوں نے کہا کہ ہر پریشر سے آزاد ہوکر نوکری کرنی ہے، جس دن محسوس کیا کہ کام نہیں کرنے دیا جا رہا اس دن چارج چھوڑ کر چلے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ شکارپور میں ڈاکوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے انشاللہ عوام کو ایسا شکارپور دینگے کہ ہر کوئی یاد رکھے گا، انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے ہمت افزائی کرکے پولیس میں نیا جزبا پیدا کیا ہے، تقریب میں اے ایس پی سٹی سید فاضل شاہ بخاری، شکارپور پریس کلب کے صدر سوڈھو جیمس، جنرل سیکریٹری رحیم بخش جمالی، سلطان رند، رحمت اللہ سومرو، نذیر قریشی، سکندر صدیقی، ایاز منگی، جاوید راہوجو، عبدالخالق سومرو، دیدار سومرو، عدیل علوی سمیت ضلع بھر کے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں