سمبڑیال:میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج

تحصیل سمبڑیال میںسائنس اورجنرل گروپ میںطالبات نے میدان مارلیا

پیر 15 جولائی 2019 22:30

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج تحصیل سمبڑیال میںسائنس اورجنرل گروپ میںطالبات نے میدان مارلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دانش پبلک سکول سمبڑیال کی دوطالبات سائنس گروپ میں فاطمہ سعید نے بالترتیب 1081،علیشبا رانی 1080نمبر جبکہ جنرل گروپ میں فاطمہ پبلک سکول کی طالبہ ردا شہزاد نے 1027نمبر حاصل کر کے تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی،پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کا کہنا ہے کہ ہماری کامیابی اللہ تعالیٰ کے کرم وفضل، والدین کی دعائوں ، اوراساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہیں اورہم انشاء اللہ آئندہ بھی محنت کر کے اپنے پیار ے وطن عزیز کی خدمت کریں گئیں ،دانش پبلک سکول کے شاندار رزلٹ پر علاقہ بھر کے تعلیمی ،سماجی حلقوں نے پرنسپل محمد سعید دانش ، چوہدری مبشر حسین ایڈووکیٹ کو مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں